ریگا(ویب ڈیسک) یورپ کے دو شہروں میں پورٹل نامی ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں دو مختلف ممالک کے لوگ کسی بھی وقت ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں۔اس ضمن میں لتھوانیا کے دارالحکومت وِلنیئس اور پولینڈ کے شہر لیوبلِن کے عوامی مقام پر ایک بہت بڑا ’’آئینے نما‘‘ ڈسپلے لگایا گیا ہے ۔ اسے پورٹل کا نام دیا گیا ہے جس پر اعلیٰ معیار کے کیمرے نصب ہیں۔ اسے سڑک پر کی جانے والی ڈجیٹل میٹنگ کہا جاسکتا ہے جس میں دونوں شہروں کے لوگ ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں اور ہاتھ ہلاکر اپنی خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں۔