لاہور(کلچرل رپورٹر) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ میں دوسری زندگی ملنے پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ، جس خاندان میں کسی شخص کو کورونا وائرس لگ جائے اس خاندان کو کس کرب سے گزرنا پڑتا ہے یہی وہی جانتا ہے ۔گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں کسی بھی چیز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ، سوشل میڈیا بے لگام ہو چکا ہے۔ اور جس کسی کے بھی دل میں جو آتا ہے اسے پوسٹ کر دیا جاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچا جاکہ اس سے کسی کی دل آزاری ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات ہی بیماری دیتی ہے اور وہی ذات شفابھی دیتی ہے ۔ میں اب خود کو بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں اور میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر کو اپنائیں ۔