اسلام آباد،ریاض،کوالالمپور ،سڈنی، نئی دہلی، بیجنگ ، بخارسٹ، لندن، پیرس، ویانا، کولمبو، بنکاک، انقرہ،واشنگٹن (92 نیوزرپورٹ،بیورو رپورٹ) ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز میں بھی 73 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جمعہ کو انقرہ، سری لنکا، بنکاک، سعودی عرب،آسٹریلیا، بھارت، پیرس، کولمبو، ویانا، لندن ہائی کمیشن، بریڈ فورڈ اور مانچسٹر قونصلیٹ میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جشن آزادی کے موقع پر دوست ممالک کی جانب سے پاکستانیوں اور حکومت کو مبارکباد کے بھی پیغامات دئیے گئے ،تفصیلات کے مطابق سعود ی عرب میں مقیم پاکستانیوں میں جشن آزادی پر بھرپور جوش و جذبہ دیکھا گیا، کیک کاٹ کر جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا گیا،سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ۔آسٹریلیا میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب ہوئی، پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین نے پرچم کشائی کی۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی،کورونا کے باعث تقریب مختصر رکھی گئی۔ تقریب میں صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔رومانیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی کی پروقار تقریب سفیر ڈاکٹرظفراقبال نے پرچم کشائی کی ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ژائولی جیان نے پیغام میں کہا ہے پا کستان کویوم آزادی کی مبارکبادپیش کرتے ہیں،یقین ہے ملکی ترقی کی راہ میں پاکستان عظیم کامیابیاں حاصل کرے گا،ہم تعاون جاری رکھیں گے ۔ایران نے پاکستان کو یوم آزادی پرزبردست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا،ایرانی سفارتخانے نے مختصرتاریخی دستاویزی فلم کیساتھ ایرانی سفیرکاپیغام جاری کردیا،،دستاویزی فلم میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 11اگست کی تقریربھی شامل ہے ،۔انقرہ میں پاکستان کے سفیر ایم سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی میں قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔