دبئی( سپورٹس ڈیسک)دبئی کے شہر اعجمان کرکٹ سیڈیم میںقومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے T20میں بھی انگلینڈ کو شکست سے دوچار کردیا ۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 132رنز کا ہدف پاکستان ٹیم کو دیا۔ پاکستان ٹیم کی شاندار بائو لنگ کے سامنے انگلینڈ کا مڈل آرڈر ناکام رہا۔بدر نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 133 رنز کا ہدف صرف 13.1 اوورز میں حاصل کیا۔ انیس جاوید نے ناقابل شکست 55 اور محسن خان نے 50 رن بنائے ۔