آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) بھارت اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے ٹیم کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ اے نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 299 رنز بنائے ، ول ینگ 102 اور وورکر 99 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ خلیل اور سینی نے دو، دو وکٹیں لیں۔ بھارت اے ٹیم نے ہدف 49 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان منیش پانڈے 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ،آئر اور وجے شنکر نے 59، 59 رنز کی اننگز کھیلی، بینٹ ،میک کونچی نے 2,2شکار کیے۔