کارڈف (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ آج لارڈز میں کھیلا جائیگا ، میزبانی ٹیم اگلینڈ کو پاکستانی ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔پاکستان کو آج سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں میں 13 جولائی کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم،18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز،20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق قومی اسکواڈ لارڈز میں پہنچ چکا ہے کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے شام کو جم سیشن میں حصہ لیا ،ہیمسٹرنگ انجری کا شکار حارث سہیل قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئے ،وہ آئندہ ایک دو روز میں وطن واپس آجائیں گے ۔