دبئی ( پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی شو ‘دبئی کا انعقاد دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں کیا گیا ۔ پراپرٹی کی اس نمائش میں لاہور، کراچی ، اسلام آباد ،پشاور، ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور گوادر سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے نمائش کنندگان 60 سے زائد اسٹالز پر پاکستان کی بہترین پراپرٹی کی نمائش کی ۔اس ایونٹ کے سب سے بڑے اسپانسرز پاکستان رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے دو معروف نا م ’ایٹین‘ اور ’گرین ارتھ‘ ہیں۔اس ایونٹ میں 17 ہزار لوگ شریک ہوئے ۔ ایونٹ کا افتتاح دبئی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی (ریرا ) کے سی ای او عزت مآب مروان احمد بن غلیطہ نے کیا۔ زمین ڈاٹ کام کے برانڈ ایمبیسڈر اور پاکستان کے معروف ترین فنکار فواد خان نے بھی پاکستان پراپرٹی شو میں شرکت کی ۔اس ایونٹ کے دوسرے دن پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات معظم احمد خان نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی شوکے کامیاب انعقاد پر اﷲ تبارک وتعالیٰ کے انتہائی مشکور ہیں۔ دونوں ہی دن لوگوں کی بڑی تعداد اس شو میں آتی رہی۔ 17 ہزار افراد کی شرکت کے باعث یہ نمائش ہماری گزشتہ نمائش سے بھی بڑی رہی اور انشااﷲ اگلے سال مزید بڑے پیمانے پر پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کریں گ۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اعلان کیا کہ انشااﷲ اس سال نومبر میں ہم ملتان میں بھی پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کریں گے ۔