لاہور( نیٹ نیوز) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ساتھی شوبز شخصیات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی ان کی طرح استعمال شدہ مہنگی چیزیں فروخت کرکے دوسروں کی مدد کے لیے پیسے جمع کریں۔صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پوسٹ میں ساتھیوں کو بتایا کہ انہوں نے سادہ طریقے سے انسٹاگرام سٹوریز پر استعمال شدہ کپڑوں، جوتوں اور بیگز کو فروخت کرنے کے لیے پیش کیا اور چند روز میں ہی میں نے 2 لاکھ روپے جمع کر لئے ہیں جبکہ میرا ٹارگٹ 5لاکھ روپے جمع کرنا ہے ۔ انہوں نے ساتھیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اپنی پرانی مہنگی اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرکے غربیوں کے لیے پیسے جمع کر کے ان کی مدد کریں۔ ساتھ ہی صحیفہ جبار نے انسٹاگرام سٹوریز میں اپنی استعمال شدہ مزید چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کیں جن کی رقم ایک ہزار روپے سے 46 ہزار روپے تک تھی۔