لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ روز آرا م بعد آج پہلا انٹرا پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں جس میں بیٹسمینوں کے پیئربنا کر انہیں ایک ایک سیشن کھیلنے کیلئے دیں گے جبکہ باؤلروں کے بھی پانچ پانچ کے گروپ بنائیں گے اور پانچ باؤلروں کو نوے اوور تک باؤلنگ کرائیں گے ۔ ایک دن ایک سیٹ اور دوسرے دن دوسرا سیٹ باؤلنگ کرے گا تاہم دیگر میچوں میں باقاعدہ ٹیمیں بنا کر کھیلیں گے ۔ انہوں کہا کہ ہم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کیلئے حکمت عملی بنا کر اس کے مطابق کھلاڑیوں کو پریکٹس کرا رہے ہیں ۔