لیک کومو (شوبزڈیسک)بالی ووڈ ادا کارہ دپیکا پڈوکون اور ادا کاررنویر سنگھ آج اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ بالی ووڈ کی بڑی شادی میں محض رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب کو مدعو کیا گیاہے ۔ اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، شادی کے لیے سٹیج بھی سجا دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی منگنی کی رسم لیک کومو میں ہوئی تھی، اس کے علاوہ ہالی ووڈ کے سپر سٹار جارج کلونی اور امل کلونی بھی یہاں کا دورہ کرچکے ہیں۔