ممبئی (شوبز ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اس وقت تیزاب حملے سے متاثرہ بھارتی خاتون لکشمی اگروال کی زندگی پر مبنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس حوالے سے خود لکشمی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ لمحات بہت جذباتی ہیں۔ لکشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بے حد خوش ہیں کہ ان کی جدوجہد پر یہ فلم بن رہی ہے ۔میں نے اپنے سکول میں کبھی کوئی میڈل نہیں جیتا، کون سوچ سکتا تھا کہ میری زندگی پر سوانح حیات بنیں گی؟ میں ہدایت کارہ میگھنا گلزار کی شکرگزار ہوں کہ وہ میرے کام کو اس قابل سمجھتی ہیں کہ وہ اسے فلم کی شکل دے رہی ہیں۔مجھے یقین ہے کہ فلم ’چھپاک‘ مجھ پر تیزاب کا حملہ کرنے والے کے منہ پر طماچہ ہوگا، جسے اس وقت ایسا لگا تھا کہ وہ میری زندگی برباد کردے گا اور یہ سوسائٹی مجھے کسی مجرم کی طرح دیکھی گی۔