لاہور(سپیشل رپورٹر )دھماکہ کے بعد انٹیلی جنس اداروں کی سیف سٹی ہاؤس قربان لائن میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں آئی ایس آئی ، آئی بی ،ایم آئی پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کے افسران شامل ہوئے ، میٹنگ میں اسلام آباد سے خفیہ اداروں کے افسر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، دھماکہ کے سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے بی او آر سوسائٹی میں لگے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد کی لی جارہی ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ کی جگہ پر کار کھڑی کرنے والے شخص کی عمر20سے 22 سال تک معلوم ہوئی اور دھماکہ کرنے والے شخص کا خاکہ بھی تیار کر لیا گیا ، دھماکہ کی جگہ پر گاڑی کھڑے کرنے والی شخص نے ٹوپی اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔