لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ کے گزشتہ روزجاری کیے گئے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹس کے مطابق آلو نیا کچا چھلکا 43 روپے فی کلو،پیاز 57 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 80 روپے فی کلو، لہسن دیسی 235 روپے فی کلو،ادرک چائنہ 335 روپے فی کلو،لیموں 93 روپے فی کلو، سبز مرچ 193 روپے فی کلو،سیب کا لا کولو میدانی 79 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ، کیلا 62 روپے فی درجن میں دستیا ب ہے ۔انار قندھاری 163 روپے فی کلو میں اورکھجور ایرانی 160 روپے فی کلو میں اورناشپاتی 68 روپے فی کلو میں جبکہ امرود 52 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔زندہ برائلر 154 روپے میں جبکہ گوشت برائلر 223 روپے فی کلو کے حساب سے اورانڈے 116 روپے فی درجن تھے تاہم شہر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کی بجائے گرانفروشی عروج پر رہی اور دکانداروں کی جانب سے من مانے نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کی جاتی رہی۔علاوہ ازیں ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ عوام کو اشیاء ضروریہ کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے ۔۔ڈی سی نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں متحرک ہیں اورگراں فروشی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔