دبئی (و یب ڈیسک) یو اے ای میں ایک شخص کی الٰہ دین کا لباس پہنے حقیقی اُڑنے والے قالین پر سیر سپاٹے کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہٰ دین کا لباس پہنے قالین پر اُڑنے والا یہ شخص ایک امریکی یوٹیوبر ہے ۔امریکی یوٹیوبر نے مہارت سے فوائل بورڈ کے نیچے پہیے لگا دیئے ہیں اور اس بورڈ کو قالین سے ایسی مہارت سے ڈھانپ دیا ہے کہ دیکھنے والے اسے اصلی اُڑنے والا قالین ہی سمجھ رہے ہیں۔ یہ ناصرف زمین بلکہ پانی پر بھی اُڑ سکتا ہے ۔