لاہور(خبرنگارخصوصی)دھان کی فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کیساتھ ساتھ زرمبادلہ کمانے کا بھی اہم ذریعہ ہے ۔امسال دھان کی فصل46 لاکھ18 ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی ہے اور اسکے پیداواری ہدف 3 ہزار8 سو70 ملین میٹرک ٹن مقرر کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا یہ بات واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہی۔