اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیدیا، میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا فیصلہ ہوگیا ۔ پارلیمانی کمیشن کے اب ٹی او آر بنائے جائیں گے ، ٹی او آر میں تحقیقات کے لئے فری فریم مقرر کیا جائے گا ،اب معاملات آگے بڑھیں گے ۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے کہا اگر حکومت نے دھاندلی کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن اپنی حکمت عملی تیار کرے گی، ہماری ڈیمانڈ تھی کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی ہو، ہمارا مطالبہ تھا کہ چیئرمین شپ بھی اپوزیشن کے پاس ہو، تحریک انصاف کی حکومت اگر نہیں ڈرتی تو اپوزیشن کے مطالبات پر حامی بھرتی۔اسد عمر کی تقریر سے متاثر کن نہیں تھی۔