فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ، ممبر میونسپل کارپوریشن شمائلہ چوہدری نے انتخابی نتائج 2018کو مسترد کر دیا ہے ۔اور کہا کہ دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ بڑے پیمانے پر دھاندلی کی سازش کی گئی ہے ۔دھاندلی زدہ نتائج کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔