کراچی(نیٹ نیوز) نامور پاکستانی شاعر، سکرپٹ رائٹر،میزبان اور مزاح کار انور مقصود نے مولانا فضل الرحمن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے میں ایک جگہ بیٹھنا پڑتا ہے اور مولانا صاحب ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتے ۔گزشتہ روزکراچی میں سینئر سٹیزن پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انور مقصود نے اس سنٹر کے حوالے سے کہا کہ یقین نہیں آتا سندھ میں کوئی ادارہ اتنی جلدی اتنی ترقی کرسکتا ہے ، اس ادارے کی اچھی بات یہ ہے اس کو حکومت سے پانی اور بجلی نہیں چاہئے ، کراچی میں سینئر سٹیزن پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر کی بہت ضرورت تھی۔