لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں جاری، دھواں چھوڑنے والی چھ فیکٹریاں سیل، 8 کو وارننگ نوٹسز جا ری کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں جاری ہیں، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے ، مختلف علاقوں میں چھ فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز اور علی رضا نے ٹیموں کے ہمراہ فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مومن پورہ روڈ، بند روڈ اور گجومتہ کے علاقوں میں 6 سٹیل ملز اور فیکٹریوں کو سیل کیا جبکہ 8 فیکٹریوں کو وارننگ نوٹسز جا ری کیے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ممکنہ سموگ کی وجہ سے پورے لاہور میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔