جارجیا(ویب ڈیسک) اگر کوئی جاسوس یا کوئی جاسوس ڈرون دشمن کی صفوں میں گھس بھی جائے تو اس کا وجود بھی دشمن کو چوکنا کردیتا ہے لیکن اب ایک جاسوس گلائیڈر رات کے وقت دشمن کی صفوں میں جاسوسی کرے گا۔ اس کے بعد پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر گرجائے گا اور اگلے دن دھوپ پڑنے پر پگھل کرختم ہوجائے گا اور دشمن اس کا سراغ بھی نہیں پاسکے گا۔جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انجینئر پال کول نے مطابق اگر ہم دشمن کی صفوں میں کیمرا، مائیکرو فون اور دیگر جاسوس اشیاء بھیجنا چاہیں تو یہ گلائیڈر اس میں مدد کرسکتا ہے۔