سرا ئے عا لمگیر ،نوشہرہ ورکاں،کرمانوالہ (تحصیل رپورٹر سے ،نامہ نگاران)دیرینہ دشمنی،بچوں کی لڑائی پر چچا،2بھتیجوں سمیت 4افراد قتل جبکہ لڑکی کی سر کٹی نعش برآمد ہو گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سرائے عالمگیر کے نواحی گا ؤں کھمبی میں 2بھائی سعد حمید ،سیف علی اور چچا بابر رشید ساکن چک نذر کار پر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں ن ے فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر موقع پر پہنچ گئی ۔ پو لیس نے مقتول بابر رشید مرزا کے بھا ئی ٹھیکیدار عبد الحمید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ بڈھا چندو میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور دونوں گروپس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر راہگیر لڑکی جاں بحق ہوگئی ہے ۔دریں اثناکرمانوالہ پل نہر آبادی نہراں والی میں لڑکی کی سرکٹی نعش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی جسے پولیس تھانہ چورستہ میاں خان نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔