نیویارک (نیٹ نیوز) سابق ریسلر اور دی راک کے نام سے مشہورامریکی اداکار و پروڈیوسر ڈیوائن جانسن ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے ۔ عالمی جریدے فوربز کے مطابق ڈیوائن جانسن نے یکم جون 2019 سے لے کر یکم جون 2020 تک 87.5 ملین ڈالر کمائے ۔فوربز کی اس فہرست میں اداکار ریان رینولڈس دوسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 71.5 ملین ڈالر ہے ۔ اداکار مارک واہلبرگ تیسرے نمبر پر اور سالانہ کمائی 58 ملین ڈالر جبکہ بھارتی اداکار اکشے کمار چھٹے نمبر پر ہیں اور انکی سالانہ کمائی 48.5 ملین ڈالر ہے ۔