لندن( ویب ڈیسک) ہلدی کو مغرب میں اب پیار سے خالص سونا کا نام دیا جارہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود جادوئی مرکب ’’سرکیومن‘‘ بلڈ پریشر، کینسر، امراضِ قلب ، جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید تصور کیا جاتا رہا ہے ۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ کھلاڑیوں اور ایتھلیٹ کی صلاحیت بڑھانے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں لیکن اب بھی ایک سوال سب سے اہم ہے کہ سرکیومن جسم کے اندار آسانی سے جذب نہیں ہوتا۔ اسی بنا پر کیمبرج یونیورسٹی کے ممتاز ماہرین نے ٹرمرک سی فارمولہ بنایا ہے جو جسم کے اندر سرکیومن کو انجذاب کو 30 گنا بڑھاتا ہے ۔ اس فارمولے میں وٹامن سی شامل کیا گیا ہے جو خون میں سرکیومن جذب کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ٹرمرک سی سپلیمنٹ سی کو برطانیہ کے مجاز اداروں نے استعمال کی اجازت بھی دیدی ہے ۔ برطانیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد سرکیومن استعمال کررہی ہے جو ہلدی کی رنگت اور اسے جادوئی تاثیر دینے والا ایک اہم مرکب ہے ۔