لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ دیاجٹ نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ میری نئی فلم’’پیشی گجراں دی‘‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیاجارہاہے ۔دیاجٹ نے کہاکہ اپنی اس نئی فلم سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں، اس فلم کی کامیابی سے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا پتہ بھی چل جائیگا۔ ’’پیشی گجراں دی‘‘ ایک روائتی فلم لگ رہی ہے مگر اس کا فیصلہ فلم بین فلم دیکھنے کے بعد ہی کریں گے کہ فلم عام روایتی فلموں جیسی تھی یا اس سے ہٹ کر تھی۔اس فلم میں سب فنکاروں نے جن میں معمر رانا،حیدرسلطان ،جہانگیر خان،شفقت چیمہ و دیگر شامل ہیں نے ہٹ کر کام کیاہے ۔