فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)دی یونیورسٹی آف فیصل آباد، انجینئرنگ کیمپس میں جدید کاروباری آئیڈیاز پر مشتمل پراجیکٹ نمائش کا انعقادنمائش کا افتتاح پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظہیر جاوید پراچہ نے کیا جبکہ شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر نجیب حیدر ، رانا نعیم شاہد و دیگر سینئر فکیلٹی اراکین ان کے ہمراہ تھے ۔ طلبائکی جانب سے جدید کاروباری رجحانات اور آئیڈیازپربنائے گئے مختلف پراجیکٹ نمائش کیلئے رکھے گئے ۔اس موقع پر طلبائو طالبات سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظہیر جاوید پراچہ نے کہا کہ طلبائکی جانب سے جدید کاروباری آئیڈیاز کو عملی شکل میں لانا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے ویژن میں شامل ہے ۔