لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکارہ دیا جٹ کی بہترین پر فار منس نے شائقین ڈرامہ کو فلمسٹار نادرہ کی یاد دلادی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ دیا جٹ ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے ’’سینڈی مینڈی‘‘میں خوبصورت پرفارمنس پیش کررہی ہیں۔گزشتہ رات بھی جب انہوں نے میوزیکل پرفارمنس دی تو شائقین نے پسندیدگی کی سند سے نوازتے ہوئے کہاکہ دیا جٹ کی پرفارمنس نے ہمیں آج فلمسٹار نادرہ کی پرفارمنس یاد دلا دی ہے ۔ ان کمنٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیاجٹ نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز سے پیش کروں تاکہ شائقین ڈرامہ کو پسند آسکے اور اگر انہیں میری پرفارمنس میں کسی نامور اداکارہ کی شبیہ نظر آتی ہے تو یہ ان کا ذوق نظر اور پیار ہے ۔