لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ دیا جٹ کی محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ’’ یہ میرا دل‘‘ میں زبردست انٹری، شائقین ڈرامہ نے اداکارہ دیا جٹ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے مستقبل کی سپر سٹارقرار دیدیا۔ دیا جٹ نے کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کی بیحد مشکور ہیں جو انہیں اس قابل سمجھتے ہیں میں نے اپنے پرستاروں کیلئے اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کو شش کی ہے ۔ اگر پرستار سمجھتے ہیں کہ میں مستقبل میں تھیٹر کی سپرسٹار بنوں گی تو ان کی اس پیشین گوئی کو ضرور پورا کرنے کی کوشش کروں گی۔