شاہ کوٹ، جوہر آباد (نمائندہ92نیوز، نامہ نگار) شاہ کوٹ میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے دیرینہ دشمنی پر دن دیہاڑے بھرے بازار میں ایک معمر شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ، عینی شاہدین کے طابق وارڈ نمبر11کا 60سالہ عبدالغفور خان نادرا آفس کے باہر اپنے کسی دوست کے پاس بیٹھا تھا ، اچانک موٹر سائیکل سوار وں نے اس پر فائرنگ کر دی، وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جوہرآباد میں دیرینہ دشمنی پرموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا، ڈیرہ سنبلیانوالا میں حاجی متاع اپنے ڈیرہ پر سویا ہوا تھا ، موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ، حاجی متاع ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔