ملتان (خبر نگار) نامور عالم مبلغ پیرزادہ محمد رضاثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ عقائد واعمال اور دین ودنیا میں کامیابی کا دارومدار محبت رسول پر ہے اس کے بغیر نجات کا تصور ہی ممکن نہیں عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پیغمبر آخر الزماں ﷺ کی ذات گرامی کو مرکز عقیدت ومحبت بنایا جائے وہ آج شاہی عید گاہ میں جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ کے تیسرے روز بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جامعہ کے سابق شیخ الحدیث علامہ عبدالغفور الوری نے کہا کہ غزالیٔ زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ عالم اسلام کے عظیم مفسر ،محدث اور فقہیہ تھے آپ نے ساری زندگی تبلیغ دین اور اشاعت اسلام میں صرف کی اور دین و ملت اور ملک کی بقائکیلئے مختلف تحاریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا خصوصا تحریک پاکستان اور تحریک ختم نبور میں آپ کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی پیرزادہ محمد اجمل رضا قادری نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے معاشرتی مسائل بالخصوص عورتوں اور بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات تشویش ناک صورت اختیار کر چکے ہیں ان کے تدارک کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبرمفتی محمد عارف سعیدی نے کہا کہ جامعہ انوارالعلوم کے فارغ التحصیل ہزاروں علماپوری دنیا میں اشاعت اسلام اور اقامت دین کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، اجتماع سے جامعہ فریدیہ ساہیوال کے مہتمم صاحبزادہ مظہر فرید شاہ،مولانا انعام اللہ اشرفی،مولانا محمد فاروق خان سعیدی،مفتی نصیر الدین الحسنی، مولانا محمد اصغر فریدی،صاحبزادہ احمد رضا اعظمی،مولانا محمد قاسم سعیدی اور دیگر علمائنے بھی خطاب کیا جبکہ جامعہ کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظی ،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی،سید احسن سعید کاظمی،مفتی غلام مصطفی رضوی،مفتی رفیق احمد شاہ جمالی،حاجی احسان الحق فریدی،علامہ خادم حسین سعیدی،قاری مطیع الرسول سعیدی،مولانا غلام فرید اظہری، مرزا ارشد القادری، قاری رکن الدین قادری، ملک شفائمحمد سعیدی ودیگر علمائنے شرکت کی۔