کارڈف(ویب ڈیسک) جنوبی مغربی برطانیہ میں واقع ملک ویلز کے ساحل سمندر پر دیوقامت پراسرار آبی مخلوق مردہ حالت میں پائی گئی ماہرین تاحال اس کی شناخت نہ کرسکے۔ ویلز میں ساحل پر 23 فٹ لمبا آبی جاندار مردہ حالت میں پڑا ملا، ابتدائی طور پر اسے وہیل مچھلی سمجھا گیا لیکن بعد میں سائنس دانوں نے نفی کردی اور اب پراسرار شے کی جانچ کی جارہی ہے، اس مخلوق کے نمونے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ماہرین آبی جانور کی باقیات سے اس کی شناخت نہیں کرسکے ہیں اسی لیے اب نمونوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ متعلقہ ادارے نے پراسرار جاندار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔