روم (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے دلکش جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے تاہم مداحوں کو تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کے لئے کچھ انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ لیک ہونے سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔گزشتہ دنوں بھارت میں جوڑے کی سنگیت اور رسم حنا ہوئی تھی جس کے بعد وہ دونوں اٹلی روانہ ہوئے تھے ۔ دپیکا اور رنویر بدھ کو کون کنی روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گئے جبکہ (آج) 15 نومبر کو وہ روایتی سندھی تقریب میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کریں گے ۔ جوڑے نے شادی کے ملبوسات کے لیے ڈیزائنر سبیاساشی مکھرجی کا انتخاب کیا ہے ۔ شادی میں 100 کے قریب لوگوں کو مدعو کیا گیا جن میں دپیکا اور رنویر کے گھر والوں اور قریبی دوستوں کے علاوہ بالی سے شاہ رخ خان، فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی مہمان اپنے ساتھ موبائل فون نہ لے کر آئے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز لیک نہ ہوسکیں۔دوسری جانب یہ بھی رپورٹس ہیں کہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو ایونٹ سے دور رکھنے کی غرض سے کئی سکیورٹی بوٹس بھی جھیل کے اطراف گشت میں مصروف رہیں۔