لاہور(جنرل رپورٹر، 92نیوزرپورٹ ، این این آئی ) پی آئی سی پر حملہ کرنے کے بعدوکلا جشن مناتے رہے ۔ ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے اور مریضوں کو در بدر کرنے کے بعد وکلا وکٹری کا نشان بناتے رہے ۔کچھ وکلا کی جانب سے سیٹیاں بھی بجائی گئیں اور نعرے بازی کی گئی۔وکلا کے جشن منانے کی ویڈیو زبھی سوشل میڈیا پر وائرل کیں جس میں سنا جا سکتا ہے کہ وکلا ڈاکٹروں کو للکارتے ہوئے کہہ رہے ہیں وکلا کا سمندر اور لشکر دیکھ لو ، یہ کوئی ٹک ٹاک نہیں ۔ تمہیں گھس کر ماریں گے ، بائی پاس ہوں گے اور سٹنٹ ڈالیں گے ۔ تم پتھروں کے بھی آنسو دیکھو گے ۔وکلا نے جیل روڈ پر فائرنگ کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم ان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ۔