لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد نے کہا ہے کہ دیہی معیشت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات حوصلہ افزاہیں ،دیہی معیشت کے فروغ کے لئے دیسی مرغیوں کی پرورش بہت اہم ہے ،دیسی مرغیوں کی افزائش نسل اور پرورش کے لئے ہر سطح پر اقدامات ہونے چاہیں ،انہوں نے کہاکہ مرغیوں کی خوراک میں ایسے اجزا شامل نہیں ہونے چاہیں جو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہوں ، دیسی مرغ بانی سے نہ صرف ہمیں سستا اور معیاری گوشت کھانے کو ملے گا بلکہ غذائیت سے بھر پور دیسی انڈے بھی دستیاب ہونگے۔