کولمبو(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس روانہ ہوگئے ۔پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ‘ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے وہ ایل پی ایل کے مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے کیوں کہ انہیں ذاتی نوعیت کی ایمرجنسی کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑرہا ہے تاہم صورتحال بہتر ہوتے ہی میں بقیہ واپس لنکن پریمیئر لیگ میں شامل ہوجاؤں گا۔