کراچی،لاہور (سٹاف رپورٹر، خبرنگار خصوصی) سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 92ویں سالگرہ ملک بھر میں منائی گئی،پیپلزپارٹی کے تحت مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اورکیک کاٹے گئے ۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقاربھٹو صرف ایک شخصیت نہیں بائیں بازو کے نظریے کانام ہے ،انہوں نے عوام کوطاقتوربنانے کی جدوجہد کی اورجوہری پروگرام دیکر ملک کیخلاف بیرونی جارحیت ناکام بنائی۔انہوں نے اپنے نانا کے سالگرہ کے موقع پرپیغام میں کہا کہ شہید ذوالفقاربھٹو نے اختیارات عوام کو منتقل کرنے والی تحریک کی قیادت کی،رجعت پرست قوتوں نے 40 سالوں سے شہید بھٹو کی سیاسی میراث بدنام کرنے میں منہ کی کھائی،تاریخ اپنا فیصلہ شہید بھٹو کے حق میں سناچکی ہے ،وہ قائداعظمؒ کے بعد واحد رہنما تھے جنہوں نے عوام کو طاقتوربنانیکی جدوجہد کی۔پیپلزپارٹی ہمیشہ پاکستانیوں کے حقوق اورتمام آزادیوں کی محافظ کا کردارنبھاتی رہیگی۔علاوہ ازیں شہید ذوالفقاربھٹو کی سالگرہ پر پیپلزپارٹی کے تحت اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ،حیدرآباد،فیصل آباد،ملتان سمیت ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اورکیک کاٹے گئے ،کراچی میں پیپلزسیکریٹریٹ میں 50 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اس موقع پروزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ شہید ذوالفقاربھٹو پیپلزپارٹی کے ہی نہیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بھی بانی ہیں ۔ لاہور میں وہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی پر ہجوم تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب کی صدارت چودھری اسلم گل نے کی۔ مقررین میں فرخ سہیل گعئندی، انجم رشید،وجاہت مسعود،ملک عثمان،حاجی عزیزالرحمن چن اور دیگر شامل تھے ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ اگر آج ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر تحفہ دینا ہے تو ہمیں بھٹو کی طرح تاریخی بہادرانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔ مجھے امید ہے سی ای سی کے اجلاس میں کارکنوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کر۔نا ہوگا ہمیں لولی لنگڑی حکومت نہیں چاہیئے ۔ ہمیں پی ٹی آئی اور ن لیگ کی طرح نہیں شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی طرح فیصلہ کر نا ہوگا۔ کارکنوں نے اس موقع پر آرمی ایکٹ نہ منظور کے تعرے لگائے ۔ چودھری اسلم گل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کہانی قربانیوں کی کہانی ہے اور ذوالفقار علی بھٹو پیپلزپارٹی کا فخر ہیں جن کیلئے کارکنوں نے کوڑے کھائے اور شہادتیں دیں ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی منور انجم،ذوہیب بٹ،،یاسر بارا، مقبولِ شیخ، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن،حافظ محی الدین، اسرار بٹ،زاہد ذوالفقار خان، اشرف بھٹی، میاں شاہدعباس ،اسلم گھڑا،،خالد بٹ، نرگس خان، سونیا خان،شائستہ خالد جان،، ڈاکڑ ضرار یوسف، روبینہ، سرفراز ارجن، جے وکٹر، نسیم سہوترا،بھی موجود تھے ۔ ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی۔اس موقع پر زندہ ہے بھٹوزندہ کے نعرے لگائے گئے ۔