واشنگٹن (نیٹ نیوز،صباح نیوز) امریکی صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کورونا کے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ چھوڑ کر کورونا کا ٹیسٹ کرانے گئے چلے ۔ صدر ٹرمپ نے بریفنگ روم میں آ کر کہا ذرا رکیں میں کورونا ٹیسٹ کرا کر آتا ہوں، کچھ دیر بعد واپس آ کر انہوں نے کہا ٹیسٹ کرانے میں مجھے ایک منٹ لگا جبکہ 14منٹ میں نتیجہ آ گیا جو منفی تھا، بعد ازاں انہوں نے ٹیسٹ کا تحریری رزلٹ بھی میڈیا کو دکھایا۔امریکی صدر نے مزید کہا اس دردناک صورتحال میں بھی لوگ سیاست سے باز نہیں آتے ، یہ وقت عوام پر توجہ دینے کا ہے سیاست کا نہیں، چھوٹے کاروبار کرنیوالوں میں 350ارب ڈالر تقسیم کررہے ہیں جبکہ بیروزگار ہونیوالوں کو چیک دئیے جائینگے ۔