مکرمی !ہمارے معاشرے میں کسی بھی شہری کو ذمہ داری کااحساس نہیں۔ معاشرے میں بگاڑ کی سب بڑی وجہ شہریوں کے اندر ڈر کا عنصر ختم ہو جانا ہے۔ اس بگاڑ اور عدم استحکام کی بحالی کیلیے شہریوں میں قانون کا ڈر پیدا کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ ٹریفک کو ہی لے لیں تو آپ کو کہیں بھی شہریوں میں قانون کا ڈر نہیں دکھائی دے گا۔ ٹریفک کے قوائدوضوابط ہیں لیکن ماننے کیلیے کوئی تیار نہیں۔ لال اشارے پر کوئی روکنے کو تیار نہیں۔ سیٹ بیلٹ باندھنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار ہل مٹ نہیں پہنتے۔ لیکن یہی تمام ڈرائیور حضرا ت موٹروے پر آتے ہی تمام قوانین کے پابند ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ صرف ڈر ہے۔ چالان ہونے کا ڈر۔ ہمارے معاشرے کا ہر فرد پیسے کھونے سے ڈرتا ہے۔ شہروں میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلیے اہم اقدامات ،کرنے چاہیے۔ قوانین توڑنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔ اگر کوئی ایک دفعہ قانون توڑنے پر اتنا جرمانہ بھرے گا تو اگلی دفعہ قانون شکنی کرنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچے گا۔(پرویز خان نمل یونیورسٹی اسلام آباد)