کراچی (ویب ڈیسک )دنیا بھر میں ایک جانب تو کورونا وبا کا خوف جاری ہے اور دوسری جانب لوگ روزگار اور آنیوالے مسائل کی وجہ سے بھی پریشان ہیں۔ اس تناظر میں مائنڈ فلنیس اوراس سے وابستہ کئی طریقے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو کم کرسکتے ہیں۔ بہت سے لوگ یوگا تائی چی اور جی گونگ کی مشقیں کرتے ہیں اور اسے مائنڈفلنیس قرار دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ بہترین طریقے ہیں لیکن تیزقدموں سے چلنا، سائیکل چلانا، تیراکی کرنا اور ایسے دیگر مشاغل بھی مائنڈفلنیس میں شمار ہوں گے ۔