لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ دماغی صحت بہتر رکھنے کے لئے روز قاری عبد الباسط کی آواز میں سورہ الرحمن کی تلاوت سنتی ہوں۔ عائشہ عمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر روز مرہ مصروفیات کے حوالے سے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویسے تو میں روز بہت سے کام کرتی ہوں لیکن سورہ الرحمن کی تلاوت سننا میرا مستقل معمول ہے۔ قاری عبدالباسط کی آواز میں پڑھی جانے والی سورہ کی تلاوت روز سنوں۔ کیوں کہ جب بھی میں اْن کی آواز میں یہ تلاوت سنتی ہوں تو مجھے بہت سکون سا محسوس ہوتا ہے۔ اور اگر منفی سوچ یا ذہنی تناؤ محسوس کرتی ہوں تب بھی یہ سورہ سنتی ہوں۔عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ دماغی صحت بہتر رکھنے کے لئے تنہا رہتی ہوں اور سورہ الرحمن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتی ہوں اس سے سکون سا ملتا ہے ۔