پشاور(سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے نوشہرہ کے مقام پیر پیائی میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کے قیام کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان 8جنوری کو دن 2بجے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے اس سلسلہ میں چیف کلکٹر نارتھ ڈاکٹر آصف جاہ نے کلکٹر آپریزمنٹ پشاور احسان علی شاہ کے ہمراہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،اضاخیل ڈرائی پورٹ میں امپورٹ و ایکسپورٹ کی کلیئرنس ہوگی جبکہ مذکورہ ڈرائی پورٹ میں ٹرانزٹ کارگو بھی شامل ہے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا ایریا 3471مرلے پر مشتمل ہے ۔