اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کی کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے گئے ۔آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور خوبیوں کو سراہا۔آرمی چیف کا کہنا تھا بلوچ رجمنٹ کا داخلی سکیورٹی آپریشنز میں کردار گرانقدر ہے ۔تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی ا ٓر کے مطابق بلوچ رجمنٹ کا داخلی سکیورٹی آپریشننز میں کردار گرانقدر ہے ۔بلوچ رجمنٹ آمد پرآرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔