واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی نے بھی صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ وہ روس کی مدد سے نومبر کو ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، امریکی عوام کو پوری طرح جاننے کا حق ہے کہ روس ہمارے انتخابات میں مداخلت کرنے کے لئے کیوں سازشیں کر رہا ہے ، امریکی عوام نے اپنے اگلے صدر کا انتخاب اپنے ووٹوں کے ذریعے کرنا ہے نہ کہ اسکا فیصلہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کریں، ہم چاہتے کہ امریکی خفیہ ادارے اس بارے میں تحقیقات کریں اور الیکشن کے نتائج کو سبوتاژ کرنے کی روسی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں ،صدر ٹرمپ ڈرامہ بازی اور روسی حمایت سے دوسری بار الیکشن جیتنا چاہتے ہیں لیکن اس بار امریکی عوام ہر قسم کی غیر ملکی سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔