لاہور(عمران راج)ماڈل و فیشن بیوٹیشن ڈیزائنر ڈولی نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی حکومت بجٹ پیش کرتی ہے وہ ہمیشہ خواتین دشمن ہوتا ہے ،نئے ٹیکس لگا کر میک اپ مصنوعات خواتین کی پہنچ سے باہر کر دی گئی ہیں،بطور بیوٹیشن اس مہنگائی سے ہمارے کاروبار پر بھی برا اثر پڑتا ہے ۔ ان دنوں اپنی نئی ملبوسات کی کولیکشن کی تیاری کر رہی ہوں، ٹک ٹاک سٹار بننے پر اپنے شوبز ستاروں اور مداحوں کی شکر گزار ہوں۔ ملک سمیت بیرون ملک میں اپنی وطن کی نمائندگی کرنے میں فخر محسوس ہوتا ہے آغاز سے ہی مجھے فیشن اور فیشن انڈسٹری میں کشش دکھائی دی اور میں اس کی طرف کھینچتی چلی آئی۔کالج کی سطح پر ہونیوالے ڈراموں اور فیشن شوز میں بھی چڑھ کر حصہ لیتی تھی اسی دوران گھر سے مخالفت بھی ہونے لگی لیکن کبھی مجھے سختی سے نہیں روکا گیا اور نہ ہی ٹوکا گیا۔گریجوایشن کے بعد میں اپنے گھر کی ہو گئی ۔میرے شوہر میری فیشن انڈسٹری سے وابستہ مصروفیات سے واقف تھے ، کبھی کبھی ان کی طرف سے بھی مزاحمت ہوتی ہے لیکن میری کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے وہ خاموش ہو جاتے ہیں۔