نیویارک( شوبز ڈیسک) پاپ گلوکارہ، اداکارہ و فیشن آئیکون ریانا نے کہا ہے کہ ہر خاتون خوبصورت اور جسمانی طور پر پرکشش ہوتی ہے ، اس لیے دنیا کی ہر خاتون کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خود کو ’خوبرو‘ سمجھے ۔بارباڈوس کی گلوکارہ کے مطابق ہر خاتون کا فیشن اور انداز اس کی شخصیت پر جچتا ہے ، چاہے خواتین میک اپ کریں یا پھر انتہائی دیدہ زیب زیر جامہ پہنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں خواتین کے ملبوسات متعارف کرانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ فیشن شو کے دوران گلوکارہ ریانا سمیت دنیا کے 200 ممالک کی ہر رنگ و جسمانی خدوخال کی ماڈلز نے شرکت کی۔