کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ سیم خان قومی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’’دودھ کا دھلا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف جبکہ دوسرے سپیل کی شوٹنگ اسلام آباد میں کی جارہی ہے ۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سیم خان نے کہا کہ ڈرامے میں میرا کردار دلاری کا ہے جو کہ ایک چنچل اور چلبلی لڑکی کا کردار ہے ، میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ڈرامے میں منفرد کردار میں نظر آؤں ۔ ڈرامے کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے جلد ٹی وی پر آن ائیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے تھیٹر میں کام کیا جس کا بہت اچھا رسپانس ملا ، جبکہ 92 نیوز کے اصلاحی ڈرامے ’’حقیقت‘‘ میں بھی میرے کام کو سراہا گیا۔ میری کوشش ہوگی کہ ایسے کردار ہمیشہ سے کرتی رہوں جس میں معاشرے کو سدھارنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ 92 نیوز پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’’حقیقت‘‘ ایک بامعنی اور بامقصد سلسلہ ہے جس کو جاری رہنا چاہیے ۔