لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،اپنے رپورٹر سے ،نامہ نگارخصوصی ،کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ واٹرایکسپرٹ ڈاکٹر شکیل خان کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ادھر ایس اینڈجی اے ڈی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی صوابدید پر موجود مسعود مختار کو تبدیل کر کے پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام ، نسیم عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرگودھا کو افسر بکار خاص بنانے ،تقرری کے منتظرشاہ رخ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرگودھا ،تقرری کے منتظر جاوید اقبال کی خدمات ان کے اصل محکمہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے سپرد کر نے ،تقرری کے منتظر شکیل احمد بھٹی کی خدمات محکمہ خوراک کے سپرد کر دیں، جہاں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک تعینات کیا جائے گا جبکہ غلام صغیر شاہد ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ویجوکیشن کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس قاسم خان نے 11ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 10سول ججوں کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں غلام شبیر حسین،ہمایوں سعید،گلزار احمد خان،شکیل احمد سپرا،عمران شیخ، ندیم اقبال،رانا عبدالحکیم،رائے لیاقت علی کھرل ، اسلم بھٹی ،صادق مسعودصابر اور انجم ممتاز ملک جبکہ سول ججز میں خدا یار،رابعہ تعریف،توصیف عدیل حسن ،حمیرا توصیف،شہزاد باسط، عبدالجبار،اسمائرشید، فواد محمود،اظہر علی اور میاں محمد حسن شامل ہیں۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کینٹ ملتا ن طا رق پرویزکو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او میاں چنو ں خا نیوال اورایس ڈی پی او میاں چنو ں خا نیو ال شبیر احمد کو سی پی اوآفس لا ہو ر رپو رٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ادھر شجاع قطب بھٹی ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) سیالکوٹ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو تعینات کر دیا ۔