فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) فیصل آباد کے کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ سنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کیا تو ایک بار پھر جھنگ روڈ پر ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ ان کے ذاتی سنوکر کلب میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔