لاہور (سپیشل رپورٹر) تھانہ ہئیر کے علاقہ میں مدرسہ معلم کے مبینہ تشدد سے طالبعلم گلفام جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے گلفام کے والد اقبال کی مدعیت میں قاری بلال اور قاری شعیب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا، 10 سالہ گلفام کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، جس سے اس کی ہلاکت ہو ئی ، پولیس کا کہنا ہے دونوں قاری پولیس کی حراست میں ہیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔