واشنگٹن (92 نیوزرپورٹ) امریکی کانگرس کی جوڈیشل کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلئے الزامات کی فہرست تیار کر لی۔جوڈیشل کمیٹی کی جانب سے صدر ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کئے ہیں ، کمیٹی چیئرمین جیرڈ نیڈلر کے مطابق صدر ٹرمپ کیخلاف ایکشن لینا ضروری ہو گیا تھا کیونکہ انہوں نے آئین اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔ امریکی صدر سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں مواخذے کے حوالے سے آئندہ ہفتے ووٹنگ متوقع ہے اور منظوری کی صورت میں سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کی راہ ہموار ہو جائیگی۔