قاہرہ(ویب ڈیسک ) مصر میں سونے کی زبان والی 2ہزار سال پرانی ممی برآمد ہوئی ہے ، مصر کی چٹانوں کے درمیان بنی 16قبریں ملی ہیں جس میں دو ہزار سال پرانی ایک ایسی ممی بھی ہے جس کی زبان سونے کی ہے ۔کھدائی کرنے والی ٹیم کا خیال ہے کہ جب مذکورہ ممی کی زبان کٹ گئی تھی تو اسے سونے کی زبان لگا دی گئی ہو گی تاکہ وہ مرنے کے بعد اپنے خدا سے بات کر سکے ،جو مرنے کے بعد لوگوں سے بات کریگا،ملنے والی ممیوں کی باقیات خراب ہو چکی ہیں تاہم کچھ ممیوں کے پتھر کے ماسک صحیح سلامت ہیں۔